ہدف کا تعاقب کرنے اور سنچری بنانے میں مہارت حاصل کر چکے ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے 14 سنچریوں کے عالمی ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔
وراٹ نے پنے میں انگلینڈ کے خلاف 122
رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کیدار جادھو (120) کے تعاون سے ہندستان کو 351 رنز کے مشکل ہدف تک پہنچا دیا۔
ایک وقت میچ ہندستان کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا تھا لیکن ان دونوں بلے بازوں نے زبردست سنچری بناتے ہوئے ہندستان کو ناقابل یقین جیت دلا دی۔